حکومت کی نجی جامعات کیلئے نیشنل کا لفظ استعمال کرنے پر پابندی

0 37

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو شکایت ملی تھی کہ نجی اداروں اور یونیورسٹیز کے نام میں لفظ "نیشنل” کے استعمال سے مسائل جنم لے رہے ہیں۔

شکایت موصول ہونے پر وزیراعظم نے تمام وزارتوں اور اداروں کو تمام نجی اداروں کے نام میں استعمال ہونے والا لفظ نیشنل ختم کرانے کی ہدایت کردی۔

متعلقہ وزارتیں اور ادارے نجی شعبے کی کمپنیوں اور اداروں کیلئے لفظ نیشنل کا استعمال فوری رکوائیں، نجی جامعات اور کمپنیز میں کوئی بھی ایسا لفظ استعمال نہ کیا جائے جس سے سرکاری ادارے کا تاثر ملے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.