اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہےکہ تمام پارلیمانی جماعتوں کو عددی اکثریت کے تناسب سے قائمہ کمیٹیوں کی صدارت ملے گی ۔
اسپیکرقومی اسمبلی کی زیرصدارت قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل سے متعلق اجلاس ہوا، مسلم لیگ ن کو 13 اور آئی پی پی کو ایک کمیٹی کی صدارت دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پیپلزپارٹی کو 8 اور سنی اتحاد کونسل کو بھی 8 کمیٹیوں کی صدارت دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چھوٹی پارلیمانی جماعتوں کو کم تعداد کے باعث کمیٹیوں کی سربراہی نہیں ملےگی، تمام کمیٹیوں کے حتمی فیصلے ایک ہفتے میں کیے جائیں گے۔
ذرائع نے بتایا ہےکہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی اپوزیشن کو دی جائےگی، اپوزیشن کی طرف نام آنے کے بعد حتمی فیصلہ اسپیکر کریں گے۔