لڑکے اور لڑکی کی شادی کی عمر کم از کم 18سال ہو، چائلڈ میرج بل ہوم سیکرٹری پنجاب کو ارسال

0 47

سارہ احمد کا کہنا ہے کہ چائلڈ میرج بل لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور یو این ایف پی اے کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔

چائلڈ میرج بل میں 18سال سے کم عمر لڑکیوں کی شادی پر پابندی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ مجوزہ بل کے مطابق لڑکے اور لڑکی کی شادی کے لیے کم از کم عمر 18 سال قرار دی گئی ہے۔

بل کے تحت جب تک کوئی شخص شناختی کارڈ پیش نہ کرے تب تک شادی نہ کی جائے،مجوزہ بل کے مطابق کم عمری کی شادی بچوں کے استحصال، بدسلوکی اور تشدد میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.