لاہور(شوریٰ نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے چیف جسٹس کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ کتنے ڈکیت مجرموں کو ’گڈ ٹو سی یو‘ کہا جاتا ہے، کیا ہر ایک کو جیل سے ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کی روایت مووجود ہے، تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے سوالات پوچھیں، ہر ایک کو رجسٹرار سے فون کروا کے مرسیڈیز بھی منگوا کر رخصت کرتے ہیں،کیا ہر ایک کو جیل سے ریسٹ ہاؤس شفٹ کرتے ہیں؟ سب پر اسی طرح ریمانڈ پرضمانتوں کی برسات کرتے اور یہ کہتے ہیں کہ فیملی کے افراد کو بلائیں ، گپیں لگائیں اور سو جائیں؟ عمران خان کو ’’گڈ ٹو سی یو‘‘ کہنے پر چیف جسٹس کی وضاحت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ میں ہر کسی کو گڈ ٹو سی یو کہتا ہوں۔ مجھےیہ کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ چیف جسٹس نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی عدالت میں پیشی پر انہیں دیکھ کر ’گڈ ٹو سی‘ کہا تھا۔