اسلام آباد(شوریٰ نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیریں مزاری کی رہائی کا حکم دے دیا،تحریک انصاف کی رہنما کوتھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فیصلے میں کہا کہ شیریں مزاری دفعہ 144 کی خلاف ورزی نہیں کریں گی۔ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ آج کل سب کچھ انٹرنیٹ پر ہے یہ وہاں لکھنا شروع کردیں گے جس پر عدالت نے کہا کہ ٹوئٹس سے متعلق بھی فیصلے میں لکھ دیا جائے گا۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ عمران خان کی احاطہ عدالت سے جس طریقے سے گرفتاری ہوئی اس سے حکومت کا کنڈکٹ معلوم ہوتا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے سینیٹر فلک ناز کو حراست میں لینے کا ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا آرڈر کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کے بھی احکامات جاری کیے۔