اسلام آباد ہائی کورٹ،عمران خان کی حاضری استثنی کی درخواست منظور

عدالت نے عمران خان کی 2 مقدمات میں ضمانت میں 8 جون تک توسیع کردی

0 144

اسلام آباد(شوریٰ نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حاضری استثنی کی درخواست منظور کر لی، عدالت نے عمران خان کی 2 مقدمات میں ضمانت میں 8 جون تک توسیع کردی ہےتفصیلات کے مطابق اداروں میں بغاوت پر اُکسانے کے الزام اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جہاں عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کے روبرو عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر اور علی بخاری پیش ہوئے جب کہ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد بیرسٹر جہانگیر جدون بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ اسلام آباد پولیس کے حکام بھی عدالت میں موجود تھے۔عمران خان کے وکیل نے کہا کہ آج ہم عمران خان کی استثنا کی درخواست دائر کر رہے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.