فوجی تنصیبات پر حملہ کی مذمت کرچکے ہیں ،فواد چوہدری

ہم اس وقت جیل میں تھے،گرفتارہونے کی وجہ پتہ ہی نہیں چلی کہ باہرکیا ہوا

0 94

اسلام آباد(شوریٰ نیوز)فوجی تنصیبات پر حملہ کی مذمت کرچکے ہیں ،ہم اس وقت جیل میں تھے،گرفتارہونے کی وجہ پتہ ہی نہیں چلا کہ باہرکیا ہواان خیالات کا اظہار فواد چوہدری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انہوں نے فوجی تنصیبات پر حملے کی پہلے بھی مذمت کی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں نے فواد چوہدری سے سوالات کیے جس میں ایک صحافی نے پوچھا کہ رویہ کیسا رہا کیا دباؤ ڈالا جا رہا ہے؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ ضمانت ہو لینے دیں بعد میں بات کرتے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ فوجی تنصیبات پر حملے کی پہلے بھی مذمت کی ہے، ہم جیل میں تھے،گرفتارتھے،نہیں پتا باہرکیا ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.