ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے ریفرنس میں پی ٹی آئی کے صدر پرویز الہٰی کے شریک ملزم خبیب قاسم نے 67 لاکھ روپےکی پلی بارگین کرلی۔
احتساب عدالت لاہور نے پلی بارگین کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو رہا کرنےکا حکم دے دیا۔
احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد نے ملزم کو رہا کرنے کا حکم دیا،نیب لاہور کے مطابق ملزم سب انجینیئر خبیب قاسم نے 40 فیصدکا پے آرڈر جمع کروا دیا ہے۔