ویلٹ ہوٹل لیز پر دینے کیلئے 4رکنی مذاکراتی کمیٹی قائم

نیویارک سٹی حکومت 3 سال کیلئے 200 ڈالریومیہ فی کمرہ کرائے پر لینا چاہتی ہے

0 119

اسلام آباد(شوریٰ نیوز)ویلٹ ہوٹل لیز پر دینے کیلئے 4رکنی مذاکراتی کمیٹی قائم، نیویارک سٹی حکومت 3 سال کیلئے 200 ڈالریومیہ فی کمرہ کرائے پر لینا چاہتی ہے تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدرت روز ویلٹ ہوٹل کو لیز پر دینے کیلئے چار رکنی مذاکراتی کمیٹی قائم کر دی۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدرت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں معاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق روز ویلٹ ہوٹل کو لیز پر دینے کیلئے 4 رکنی مذاکراتی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیویارک سٹی حکومت 3 سال کیلئے 200 ڈالریومیہ فی کمرہ کرائے پر لینا چاہتی ہے، روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کے 1025کمرے ہیں۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ای سی سی نے پی آئی اے کو تعمیری کام شروع کرنےکیلئے 1.145ملین ڈالر کی رقم استعمال کرنے کہ بھی منظوری دے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.