کرپشن کیس،پرویزالہٰی کی گرفتاری کی کوشش ناکام

سابق وزیراعلیٰ ہاتھ نہ آئے، پولیس اور اینٹی کرپشن ٹیم ساڑھے 6 گھنٹے بعد ناکام لوٹ گئی

0 122

لاہور(شوریٰ نیوز)کرپشن کیس،پرویزالہٰی کی گرفتاری کی کوشش ناکام،سابق وزیراعلیٰ ہاتھ نہ آئے، پولیس اور اینٹی کرپشن ٹیم ساڑھے 6 گھنٹے بعد ناکام لوٹ گئی تفصیلات کے مطابق کرپشن کيس میں چوہدری پرويز الٰہی کی گرفتاری کی کوشش ناکام ہوگئی، گھر کی 3 سے 4 بار تلاشی کے بعد بھی سابق وزیراعلیٰ ہاتھ نہ آئے، پولیس اور اینٹی کرپشن ٹیم ساڑھے 6 گھنٹے بعد ناکام لوٹ گئی۔سابق وزیراعلیٰ اور سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کے گھر داخل ہونے کیلئے پولیس نے بکتربند کی مدد سے مرکزی دروازہ توڑا، پوليس کی محافظوں سے ہاتھا پائی بھی ہوئی، پرویزالٰہی کے گھر سے پولیس پر پتھراؤ بھی کيا گيا، مبينہ طور پرپيٹرول بھی پھينکا گيا، پوليس نے خاتون سمیت 27 افراد کو حراست میں لے لیا۔پنجاب پولیس کی جانب سے چوہدری پرویز الہٰی کو گرفتار کرنے کیلئے اینٹی کرپشن ٹیم پنجاب پولیس، لیڈیز پولیس اہلکار اور اینٹی رائٹس فورس کے اہلکار لاہور کے علاقے ظہور الہٰی روڈ پر واقع چوہدری پرویز الہٰی کے گھر پہنچے۔پولیس اہلکاروں کی جانب سے گھر کا گیٹ توڑنے کی کوشش کی گئی، جس میں ناکامی کے پولیس اہلکار دیواریں پھلانگ کر گھر میں داخل ہوگئے۔ اس دوران پولیس کو کارکنوں کی مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔پتھراؤ کی وجہ سے گھر میں داخل ہونے والے پولیس اہلکاروں کو واپس پیچھے ہٹنا پڑا۔ پولیس کی جانب سے چوہدری پرویز الہٰی کے گھر کو گیٹ توڑنے کی دوبارہ کوشش کی جا رہی ہے۔بتایا گیا ہے پولیس سابق وزیر اعلٰی پنجاب کو گوجرانوالہ میں درج مقدمے میں گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ظہور الہٰی کو بند کردیا گیا ہے پولیس کی بھاری نفری اس وقت گلبرگ کے علاقے میں کینال روڈ کو بھی بند کردیا گیا ہے ،پرویز الہٰی کے گھر سے پتھراؤ کرنے والے 7افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، پرویز الہٰی کے گھر اندر کمروں کی تعداد کافی ہے اور پولیس اس وقت کمروں تک پہنچ گئی ہے ۔ پرویزالہیٰ کا یہ گھر کئی کینال پر محیط ہے ان کی رہائش گاہ کا ایریا کافی ہے ،ایک خاتون کو لیڈیز پولیس نے حراست میں لیا ہے اور نہیں پریزن وین میں بٹھانے کی کوشش کی جارہی ہے ، کیونکہ اس وقت کچھ خواتین بھی پولیس اہلکاروں کو روکنے کی کوشش کی تھی ،پرویز الہیٰ کی لیگل ٹیم اور پولیس کی جانب سے ٹیم کےدرمیان بات چیت بھی ہورہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی اپنی لیگل ٹیم کے ہمراہ گھر پر ہی موجود ہیں ۔پاکستان تحریک انصاف کے کارکن پارٹی صدر پرویزالہٰی کے گھر نہیں پہنچے ، یہ ہی نہیں بلکہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت بھی نہیں پہنچ سکی ، حیران کن بات یہ ہے کہ پرویزالہیٰ کے گھر تقریباََ دو کلومیٹر کی دوری پر زمان پارک ہے ،مگر پی ٹی آئی کے کارکن کسی بھی صورت کئی گھنٹے ہونے کے باوجود پرویزالہٰی کے لیے ظہور الہیٰ روڈ نہ آسکے ، پرویز الہٰی جنہوں نے قربانیاں دی ہیں ، آج جب ان پر کڑا وقت ہے۔ان کو بچانے کے لیے نہ ہی کوئی کارکن آیا ہے اور نہ ہی کوئی بڑی قیاد ت آئی ہے ، پی ٹی آئی کے صدر کے پیچھے کوئی پی ٹی آئی کارکن نہیں کھڑآ ہوا ،،پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے پرویز الہیٰ کے گھر پر چھاپے اور گرفتاری کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی سے واضح ہوگیا کہ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی اور وفاقی وزرا کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔انہوں نے لکھا کہ ’ایک طرف مذاکرات دوسری طرف گرفتاریاں؟ چوہدری پرویز الہی کے گھر چھاپہ سے ثابت ہوتا ہے کہ اسحاق ڈار، سعد رفیق اور اعظم تارڑ کی اپنی حکومت میں کوئ حیثیت نہیں ، اس چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہیں‘۔پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے بھی مذمت کی اور لکھا کہ ’فاشسٹ حکومت طاقت کے نشے میں اندھی ہوگئی پرویز الہی صاحب کے گھر پر حملہ کردیا گیا ہے۔ گھر کے دروازے توڑے جارہے ہے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے۔ پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی تحلیل کردی تھی اس کی سزا انکو دی جارہی ہے‘۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.