سراج الحق کی عیدالاضحی کے بعد انتخابات کی تجویز

ملک و قوم کی بہتری کے لیے سیاسی جماعتیں الیکشن تاریخ پر اتفاق رائے پیدا کریں،سراج الحق

0 100

لاہور(شوریٰ نیوز)سراج الحق کی عیدالاضحی کے بعد انتخابات کی تجویز، ملک و قوم کی بہتری کے لیے سیاسی جماعتیں الیکشن تاریخ پر اتفاق رائے پیدا کریں،ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں مرکزی یوتھ بورڈ سے اختتامی خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کیا انہوںنے کہا کہ ملک و قوم کی بہتری کے لیے ناگزیر ہے کہ سیاسی جماعتیں الیکشن تاریخ پر اتفاق رائے پیدا کریں، اسٹیک ہولڈر کی حیثیت سے عید الاضحی کے بعد قومی انتخابات کی تجویز دی۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی رویوں میں لچک پیدا کریں، دو دو قدم پیچھے ہٹیں تو ہی اتفاق رائے کی کوئی صورت نکل سکتی ہے، جماعت اسلامی کا واضع موقف ہے انتخابات پورے ملک میں ہوں۔سراج الحق نے کہا کہ عوام ہی ملک کے اصل وارث اور انہیں ہی فیصلے کا آخری اختیاردینا ہوگا، آئندہ الیکشن میں نوجوانوں کا کرادار کلیدی ہوگا، موجودہ بحران میں بہتری کی امید یوتھ سے ہی وابستہ ہے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ قوم ایسی قیادت کا انتخاب کرے جو ملک کو امن و خوشحالی دے گی، جماعت اسلامی یوتھ کے ذریعے پولنگ بوتھ پر سرپرائز دے گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.