لکی مروت، دہشتگردوں کے 3حملے پسپا،7دہشتگرد ہلاک

دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے ،آئی ایس پی آر

0 122

لکی مروت(شوریٰ نیوز)دہشتگردوں کے 3حملے پسپا،7دہشتگرد ہلاک،دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے ،آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا کے شہر لکی مروت میں سکیورٹی فورسز نے مختلف مقامات پردہشت گردوں کے 3 حملے پسپا کردیئے اور جوابی کارروائی میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی چوکی کے قریب موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور نے دھماکاکیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے، اس کے علاوہ امیر کلام اور تجبی خیل میں کارروائی میں مزید 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن میں دہشتگرد کمانڈر موسیٰ خان بھی شامل ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے جن میں نائب صوبیدار تاج میر، حوالدار ذاکر احمد اور سپاہی عابد حسین شامل ہیں۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.