اسلام آباد(شوریٰ نیوز)مردم شماری کی تاریخ میں15روز کی مزید توسیع، کچھ علاقوں سپارکو کی مدد سے گھروں کی نشاندہی سمیت معاونت کی جارہی۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہر فرد کی گنتی کی جانی چاہیے، شہری علاقوں میں گنتی کا عمل سست روی کا شکار ہے، یہ محسوس کیا گیا ہے کہ دور دراز علاقوں میں تمام لوگوں کو شمار نہیں کیا گیا۔احسن اقبال نے کہا کہ کچھ علاقوں سپارکو کی مدد سے گھروں کی نشاندہی سمیت معاونت کی جارہی، فالٹ لائنز ہیں جسکی باعث بیس بیس سال مردم شماری نہیں ہوسکی، مردم شماری کا مطلب صرف نمبرز پیدا کرنا نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مردم شماری کی بروقت تکمیل کے لئے سیاسی جماعتوں سے تعاون کا کہا ہے، ہمارے پاس اکتوبر نومبر تک مکمل کرنے کی گنجائش موجود ہے، اس مدت سے پہلے مردم شماری مکمل کرنے گنجائش ہے۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے کہا کہ ہم نے اپنے مسائل اجاگر کئے ہیں، آدھا کراچی شمار نہیں کیا گیا، گھرانہ شماری ابھی تک نہں کی گئی، ہم نے مدت زیادہ بڑھانے کا کہا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں اور صوبائی حکومتوں سے کہا کہ انڈرکاونٹ یا اوور کاونٹ کی نشاندہی کریں، کسی علاقے صوبے شہر کے خلاف تعصب نہیں ہے، ہمیں این ایف سی کو آبادی سے لنک نہیں کرنا چاہے۔