اتفاق رائے کی صورت میں پیپلز پارٹی سندھ اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے تیار

اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو ہم دوبارہ الیکشن جیت کر واپس آ جائیں گے، نجی ٹی وی سے گفتگو

0 147

کراچی(شوریٰ نیوز)اتفاق رائے کی صورت میں سندھ اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے تیار ہیں، اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو ہم دوبارہ الیکشن جیت کر واپس آ جائیں گےان خیالات کا اظہارنجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئےپاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نےکیا انہوں نے کہا ہے کہ اگر اتفاق رائے ہو گیا تو ہم سندھ اسمبلی 100 فیصد تحلیل کرنے کے لیے تیار ہیں۔ناصر حسین شاہ نے واضح کیا ہے کہ اگر مذاکرات میں اسمبلیاں تحلیل کرنے پر اتفاق ہو جاتا ہے تو ہم سندھ اسمبلی 100 فیصد تحلیل کرنے کے لیے تیار ہیں ۔ یہ ہم آج نہیں کہہ رہےہم تو اس سے پہلے بھی کہہ چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کہا جا تا ہے کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت ہے مگر سندھ اور کراچی میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی والے کہاں گئے ؟۔ ہمیں کوئی خوف نہیں ہے اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو ہم دوبارہ الیکشن جیت کر واپس آ جائیں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.