اداروں کیخلاف بغاوت کیس، عمران خان کی ضمانت منظور

چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کے موقع پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کیےگئے تھے

0 73

اسلام آباد(شوریٰ نیوز)اداروں کیخلاف بغاوت کیس، عمران خان کی ضمانت منظور،چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کے موقع پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کیےگئے تھےتفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور کرلی۔عمران خان زمان پارک لاہور سے بڑے قافلے کے ہمراہ بذریعہ موٹر وے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے۔عمران خان کی پیشی کے موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیےگئے تھے، عمران خان کی آمد سے قبل کمرہ عدالت خالی کرا یا گیا اور کمرہ عدالت کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نےکلیئر کیا جب کہ ڈرون کیمروں کے ذریعے بھی ہائیکورٹ کی سکیورٹی مانیٹرنگ کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.