اسلام آباد(شوریٰ نیوز)کلبھوشن یادیوکی گرفتاری بھارتی دہشتگردی کا ثبوت ہے، آج صبح 149 پاکستانیوں کو سوڈان سے لے کر طیارہ اسلام آباد پہنچا،ان خیالات کا اظہار ترجمان دفتر خارجہممتاز زہرہ بلوچ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا بھارتی وزیر خارجہ کے حالیہ ریمارکس غیر ضروری اور بے بنیاد ہیں۔اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس کانفرنس میں ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ آج صبح 149 پاکستانیوں کو سوڈان سے لے کر طیارہ اسلام آباد پہنچا، دو مزید طیارے 200 پاکستانیوں کو لے کرآج سوڈان سےپہنچیں گے، سوڈان سےجدہ پہنچنے والے پاکستانیوں کو بھی پاکستان لایا جارہا ہے، پاکستانیوں کو محفوظ طریقےسے وطن لانےکا ہمارا منصوبہ کام کررہا ہے۔مقبوضہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، علاقے میں سید شکیل یوسف، سید شاہد یوسف نامی کشمیریوں کی پراپرٹیز پرقبضہ کرلیاگیا، دونوں کشمیری پہلےہی بھارت کی تحویل میں ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان یوکرین اور روس کےدرمیان تنازع کے دوران غیرجانبدارانہ پالیسی پرعمل پیرا ہے، ہم نے اس دوران کسی فریق کو اسلحہ فراہم نہیں کیا، اس تنازع سے قبل یوکرین سےقریبی دفاعی تعلقات رہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان دہشتگردی سے متاثرہ ملک رہا ہے، ہمارے پاس بھارت کی طرف سے پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہونےکے ثبوت ہیں، ہم یقین رکھتے ہیں کہ بھارتی وزیر خارجہ کے ریمارکس غیرضروری اور بے بنیاد ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث پایاگیا اور گرفتار ہوا، اس کی گرفتاری پاکستان میں بھارت کی دہشتگردی کا ثبوت ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو ایس سی او کانفرنس میں شرکت کے لیے بھارت جارہے ہیں، وزیر خارجہ کا دورہ بھارت ایس سی او سے ہماری کمٹمنٹ کا اظہار ہے، وزیر خارجہ کےدورے کے دوران کسی قسم کی آوازوں کو نظرانداز کیاجانا چاہیے جب کہ وزیرخارجہ کا دورہ دوطرفہ نہیں ہے لہٰذا امید ہےکشمیری بہن بھائی اس معاملےکو سمجھیں گے، منفی بیانات سےکچھ نہیں نکلے گا، ایسے رویےہماری ہمت نہیں ٹوٹےگی۔