سندھ کے سینئر وزیر اطلاعات، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ غیر رجسٹرڈ گاڑیاں سڑکوں پر نکلنے سے روکنے کے لیے قانون میں ترمیم کی جائے گی۔
انہوں نے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ غیر رجسٹرڈ گاڑیوں پر قانون سازی اور منشیات پر کنٹرول کی کوششوں سمیت دیگر معاملات پر غور کیا گیا۔
منشیات کے کاروبار کو ہر حال میں روکنے کے لیے اقدامات یقینی بنائے جائیں،منشیات فروشی میں ملوث افراد سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں نئی نسل کو منشیات سے بچانا ہے، منشیات کے خلاف آگہی کے پروگرام بھی ضروری ہیں۔