پی ڈی ایم اے کے مطابق 10سے 15 اپریل کے درمیان وقفے وقفے سے طوفانی بارشیں ہوں گی،لاہور سمیت پنجاب میں عید پر بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی۔
ڈی جی عرفان علی نے کہا کہ 10سے 12اپریل مری،گلیات، راولپنڈی، اٹک اور چکوال میں بارش کے امکانات ہیں جب کہ 12اپریل سے گجرانوالا، لاہور، فیصل آباد، ملتان اور ساہیوال ڈویژن میں بارشیں ہوں گی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق بہاولپورڈویژن کے اضلاع بھی تیزبارشوں کی زد میں رہیں گے جب کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری کے بھی امکانات ہیں۔
سندھ میں دن کا درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جب کہ زیریں سندھ میں درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، آج دن کا درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں عید کے دنوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے، عید کے دنوں میں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتاہے جب کہ مغرب اور جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 13 اور 14 اپریل کو کراچی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔