فوج جنگی حالات میں آتی ہے، کراچی میں صورتحال قابو میں آجائیگی،وزیر داخلہ سندھ

0 20

وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے کہاہے کہ ایم کیو ایم قیادت سستی شہرت کےلیے بیانات دے رہی ہے۔

وزیرداخلہ سندھ نے صوبے میں امن وامان کی صورتحال پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے مطابق فوج کو بلانے کا طریقہ کار ہے، صرف جنگی حالات میں فوج کو بلایا جاتا ہے۔

کچھ وقت لگے گا امن وامان کی صورتحال قابو میں آجائے گی،کسی جرائم پیشہ شخص کو نہیں بخشا جائے گا، جس علاقے میں جرم ہو گا پولیس افسر کے خلاف کارروائی ہو گی۔

آئی جی سندھ گھوٹکی میں ہیں کچے کی صورتحال دیکھ رہے ہیں، حکومت کچے کے ڈاکوؤں کو سرینڈر کرنے کاموقع دے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.