مصطفیٰ کمال کا کراچی کو 3 ماہ کیلئے فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ

0 18

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینیئر رہنما مصطفیٰ کمال نے کہاکہ سندھ حکومت اور سندھ پولیس نے کراچی کو ڈکیتوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے اورکراچی کا کوئی علاقہ اور کوئی سڑک ایسی نہیں ہے جہاں شہریوں کے جان و مال محفوظ ہوں۔

کسی کو کراچی کا نوحہ سُنائی نہیں دے رہا ہے، آج میٹرول میں دو شہریوں کوقتل کرکے سوا کروڑ روپے لوٹا گیا، وزیرداخلہ سندھ بتائیں کس نے پولیس کے ہاتھ باندھ رکھے ہیں؟

سندھ حکومت شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں سنجیدہ نہیں لہٰذا مطالبہ کرتے ہیں شہر کو 3 ماہ کیلئے فوج کے حوالے کیا جائے، ایم کیو ایم اسٹریٹ کرائمز سے نمٹنےکیلئے ہر ممکن تعاون پرتیار ہے۔

خیال رہے کہ کراچی شہر میں ماہ رمضان میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اب تک 18 شہری جاں بحق ہوچکے ہیں اور رواں سال اب تک ڈاکوؤں کے ہاتھوں جاں بحق افراد کی تعداد 50 سے تجاوز کرچکی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.