سعودیہ اور امارات نے پاکستان کو 3ارب ڈالر کی فنانسنگ بارے IMFکو آگاہ کر دیا

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدےکی تمام شرائط پوری ہوگئی ہیں، وفاقی وزیر خزانہ

0 169

اسلام آباد(شوریٰ نیوز)سعودی عرب اور امارات نے پاکستان کو 3ارب ڈالر کی فنانسنگ بارے آئی ایم ایف کو آگا کر دیانجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور یواےای نے پاکستان کو فنانسنگ سے متعلق آئی ایم ایف کو اطلاع کردی ہے۔اسحاق ڈار کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کو 2 ارب ڈالر دینےکی تصدیق کی گئی ہے جب کہ یو اے ای کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر دینےکی تصدیق کی گئی ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا ہےکہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدےکی تمام شرائط پوری ہوگئی ہیں۔ وزیر خزانہ نے امید ظاہرکی ہےکہ آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدہ جلد کرکے ایگزیکٹو بورڈ سے منظور کرائےگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.