سوڈان سے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کا پلان کامیاب

427 پاکستانیوں کی رہائش، خوراک کا انتظام بھی حکومت پاکستان نے کیا ہے

0 92

اسلام آباد(شوریٰ نیوز)سوڈان سے پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کا پلان کامیاب، 427 پاکستانیوں کی رہائش، خوراک کا انتظام بھی حکومت پاکستان نے کیا ہےوزیراعظم کے دفتر کے مطابق جنگ زدہ سوڈان سے پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کا پلان کامیاب رہا۔وزیرِ اعظم آفس کے مطابق، 72 گھنٹے سےجاری خصوصی ہنگامی پلان کی نگرانی براہ راست وزیراعظم شہبازشریف نے کی اور اس دوران 427 پاکستانی بحفاظت پورٹ سوڈان پہنچ گئےجہاں سے وہ پاکستان پہنچیں گے۔ان 427 پاکستانیوں کی رہائش، خوراک کا انتظام بھی حکومت پاکستان نے کیا ہے اور خصوصی طیاروں کےذریعے ان کی پاکستان واپسی بھی شروع ہوگئی ہے۔وزیرِ اعظم آفس کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے دوست ممالک اور خطےمیں موجود پاکستانی سفارتخانےمدد کر رہے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلا کے کامیاب پلان پر وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری، سوڈان میں موجود پاکستانی سفیر، وزارت خارجہ کےحکام اور وزیر مملکت حنا ربانی کھر کو شاباشی دی۔وزیراعظم نے فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عسکری حکام اور تمام متعلقہ ذمہ داروں نے انخلا کی جامع حکمت عملی تیارکی۔اس موقع پر وزیراعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی خصوصی کاوشوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعظم آفس کے مطابق، سوڈان میں جنگ کی وجہ سے پاکستانیوں کے انخلا میں مشکلات اور خطرات کا سامنا تھا، اس لیے حکومت پاکستان نے پاکستانیوں کے انخلا کے لیے محفوظ راستوں کا تعین کیا۔پاکستانیوں کو چھوٹےچھوٹےگروپس میں خرطوم سے محفوظ مقامات پر پہنچایا جارہا ہے۔وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ برادر ممالک سعودی عرب، ترکیہ اور مصر نے پاکستانیوں کے انخلا میں خصوصی معاونت کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانیوں کے انخلا میں مدد پر سعودی عرب، ترکیہ اور مصرکی قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا۔سوڈان میں موجود پاکستانی سفارتخانہ وہاں محصور پاکستانیوں سے مسلسل رابطے میں ہے اور ان کی سلامتی اور تحفظ سے متلعق اقدامات کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔وزیرِ اعظم آفس کے مطابق، سوڈان میں پاکستانی سفارتخانے میں ایک ہیلپ لائن قائم ہے جس پر باآسانی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.