ایشائی ترقیاتی بنک،2022ءسب سے زیادہ فنڈنگ پاکستان کیلئے کی گئی

سالانہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کو 2.6 ارب ڈالرز کے رعایتی قرضے دیئے گئے

0 91

اسلام آباد(شوریٰ نیوز)2022ءایشیائی ترقیاتی بینک نےسب سے زیادہ فنڈز پاکستان کو دیئےتفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ سال 2022 میں سب سے زیادہ فنڈنگ پاکستان کے لیے کی گئی۔اے ڈی بی کی جاری کردہ سالانہ رپورٹ کے مطابق سال 2022 میں پاکستان کو 2.6 ارب ڈالرز کے رعایتی قرضے دیے گئے، ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشیاء میں 31.8 ارب ڈالرز کی پراجیکٹ فنانسنگ کی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت کو سب سے زیادہ سیلاب نے نقصان پہنچایا، سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں فصلوں کی بڑی تباہی ہوئی، فصلیں تباہ ہونے سے پاکستان میں طلب و رسد کا توازن خراب ہوا اور مقامی طور پر مہنگائی میں اضافہ ہوا۔اے ڈی بی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس اور یوکرین کی جنگ عالمی سطح پر افراط زر کی وجہ ہے، پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات سے بچنے کے لیے ماہرین کی ضرورت ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے بچنے کے لیے ماہرین کی خدمات فراہم کر رہے ہیں، پاکستان میں سیلاب سے 1730 افراد ہلاک ہوئے، سیلاب نے پاکستان میں 3 کروڑ 30 لاکھ افراد کو متاثر کیا اور معیشت کو 30 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا۔رپورٹ کے مطابق سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے 16 ارب ڈالرز کے وعدے ہوئے، متاثرہ علاقوں کے لیے پاکستان کو 1.5 ارب ڈالرز فراہم کیے، خیبرپختونخوا میں خواتین کی صحت کے لیے 10 کروڑ ڈالرز کا پراجیکٹ جاری ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.