منظر عام پر آنیوالی آڈیو ٹیپ ہمارے موقف کی تائید ہے، طلال چوہدری

پنجاب میں انتخابات کا بہانہ بنا کر پھر مخصوص ماحول بنایا جا رہا ہے تاکہ اس کا فائدہ عمران خان کو ہو سکے

0 41

فیصل آباد(شوریٰ نیوز)منظر عام پر آنیوالی آڈیو ٹیپ ہمارے موقف کی تائید ہے ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم ن کے رہنما طلال چوہدری نےفیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ یہ آڈیو ٹیپ بھی گواہی ہے کہ مسلم لیگ ن اور اس کی لیڈرشپ سے زیادتیاں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں انتخابات کا بہانہ بنا کر پھر مخصوص ماحول بنایا جا رہا ہے تاکہ اس کا فائدہ عمران خان کو ہو سکے، مخصوص جج صاحبان نے مخصوص فیصلے اپنے گھر والوں کی پسند ناپسند پر کیے، اس کام کا آغاز سال 2017ء سے ہوا، ایسا ماحول بنایا گیا کہ جو اہل اور کام کرتے تھے ان کو نااہل کیا گیا۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ جو نااہل تھا اسے صادق اور امین بنایا گیا، ملک میں ماحول بنایا گیا کہ عمران خان ہی وزیرِ اعظم بنے گا، دوسرے لوگوں کو نیب مقدمات، گرفتاریاں اور قید و بند کی سزائیں دی گئیں، نااہل کیا جاتا رہا، عمر قید کی سزائیں دی جاتی رہیں۔طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ سوموٹو اور 184 تھری کو اب دوبارہ استعمال کیا جا رہا ہے، عمران خان نے پاکستان کی عزت چھوڑی نہ غریب کی روٹی چھوڑی، انہوں نے ترقی کرتے پاکستان کو ڈیفالٹ تک پہنچا دیا۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ پاکستان کا بیرون ملک کوئی دوست بچا نہ کشمیر بچا، عمران خان مکمل فیل اور تحریک عدم اعتماد سے سیاست باہر ہو گیا، ان کو بلانے کے لیے پھر سوموٹو، 184 تھری اور مخصوص فیصلے کیے گئے۔ان کا کہنا ہے کہ مخصوص جج صاحبان خاص قسم کے فیصلے کرنے شروع ہوئے، ایسے فیصلے جو آئین اور پارلیمنٹ کے بنائے قوانین کے مطابق نہیں، ایسے فیصلے جو اپنے گھر والوں، سسرال، اپنے بچوں کی خواہش پر کیے گیے۔طلال چوہدری نے کہا کہ سال 2017ء میں گیلریوں میں اپنے بچوں، گھر والیوں کو بٹھا کر فیصلہ سنایا گیا، نواز شریف کو نااہل کیا گیا تھا تو گیلری میں ان کے بچوں اور گھر والیوں نے تالیاں بجائیں۔ن لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ اب پھر ایک ساس اپنے داماد کو حکم دے رہی ہے کہ کیا کرنا ہے، پاکستان کے آئین میں ساس کی تعظیم کا حکم نہیں، آئین کی عزت کا حکم ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.