میثاق معیشت پر 90 فیصد عمل کر دیا، اب عدالتی اصلاحات پر عمل کریں گے، بلاول

0 69

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی پرنوڈیرو میں تقریب سےخطاب کرتےہوئےکہا کہ میثاق معیشت پر 90 فیصد عمل کردیا ،اب عدالتی اصلاحات پرعمل کریں گے۔

عدالتی اصلاحات کے لیے آئین اور قانون میں جو ترامیم کرنا پڑیں وہ کریں گے ،پیپلزپارٹی وفاقی حکومت میں شامل نہیں ہے ،اب پیپلزپارٹی کا وفاقی حکومت سے مطالبہ ہوناچا ہیے کہ عدالتی اصلاحات پرعمل کریں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ انتخابات میں کسی ایک جماعت کو واضح اکثریت نہیں ملی ، پیپلزپارٹی سندھ اور بلوچستان میں عوامی معاشی معاہدے پرعمل کرے گی۔

اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی سندھ کوکہا ہے کہ اگلا بجٹ آنے سے پہلےصوبے بھرکا دورہ کریں اورکھلی کچہریاں رکھیں، رمضان کے بعد گڑھی خدا بخش میں جلسہ کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.