دریائے سندھ کا پانی زہریلا ہو رہا ہے، وزیر آبپاشی سندھ

0 38

وزیر خوراک و آبپاشی سندھ جام خان شورو نے کہا ہے کہ دریائے سندھ میں کوٹری بیراج کے مقام پر پانی میں ٹی ڈی ایس (Total Dissolved Solids ) بڑھ رہا ہے جس کے باعث پانی زہریلا ہو رہا ہے۔

وزیر خوراک و آبپاشی سندھ جام خان شورو نے کہا ہےکہ حیدرآباد کے شہریوں پر خطرہ منڈلا رہا ہے، پانی کو اگر ابال بھی لیں تو صاف نہیں ہو رہا۔

دریائے سندھ کوٹری بیراج کے مقام پر پانی میں ٹی ڈی ایس (Total Dissolved Solids ) بڑھ رہا ہے اور پانی زہریلا ہو رہا ہے۔

وزیر آبپاشی سندھ کے مطابق ارسا نے کہا کہ سندھ کو پانی نہیں دیا جا رہا، سکھر بیراج سے اضافی پانی چھوڑ رہے ہیں تاکہ کوئی سانحہ نہ ہو،
2005 میں بھی پانی زہریلا ہونے سے سینکڑوں اموات ہوئی تھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.