کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں نرسنگ انسٹیٹیوٹ کا افتتاح

0 48

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے فیڈرل بی ایریا کے کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) سٹی نرسنگ انسٹیٹیوٹ کا افتتاح کردیا۔

انہوں نےافتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کراچی میں نرسنگ کا پہلا ادارہ نہیں ہے، عباسی شہید اسپتال میں بھی ایک نرسنگ اسکول تھا جو سیاست کی نذر ہوچکا ہے۔

اس عمارت میں 130 بچے مفت تعلیم حاصل کر سکیں گے، عباسی شہید اسپتال سمیت اسپنسر آئی اسپتال اور اورنگی میں بھی جلد نرسنگ اسکول تعمیر کریں گے۔

30 جون کے بعد اپنی پوری کارکردگی کا حساب دوں گا، بتاؤں گا کے ایم سی نے کتنی آمدنی کم کی اور آمدنی میں کتنا اضافہ کیا، دو سال پہلے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیز (این آئی سی وی ڈی) کیلئے سیٹلائٹ سینٹر بنانے کی کوشش کی تو جماعت اسلامی نے میرے خلاف پروپیگنڈا کیا۔

ایک سال قبل چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کورنگی میں 1200 بیڈ پر مشتمل ذوالفقارعلی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیز اسپتال کی بنیاد رکھی تھی لیکن کچھ مافیاز نے عدالت میں جا کر اسٹے آرڈر لے لیا تھا جس کے باعث اسپتال کا کام شروع نہیں کیا جا سکا۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ منفی پروپیگنڈا کر کے اس شہر کے حالات کو خراب کیا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.