عوام روٹی سے محروم، مریم نواز کیلئے 3 ارب کے ہیلی کاپٹرکی خریداری ہو رہی ہے، بیرسٹرسیف

0 40

مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہاکہ عوام دو وقت کی روٹی کے لیے ترس رہے ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے 3 ارب روپےکا ہیلی کاپٹر خریدا جا رہا ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہےکہ مریم نواز کے لیے خزانے کو مزید 3 ارب روپے کا ٹیکا لگایا جا رہا ہے۔

عوام دو وقت کی روٹی کے لیے ترس رہے ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے 3 ارب روپے سے جرمن ہیلی کاپٹر خریدا جا رہا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بیرسٹر سیف کو جواب دیتے ہوئےکہا ہےکہ مریم نواز نے 30 دنوں میں عوامی فلاح کے 30 منصوبے دیے، جتنی فکر آپ کو مریم نوازکی ہے ، کاش اتنی فکر خیبر پختونخوا کے عوام کی ہوتی۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور اب تک ایک منصوبہ بھی متعارف نہ کرواسکے، پہلے 35 پنکچر پھر 4 حلقے اور اب فارم 45 تانگا پارٹی کا ورد بن چکا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.