وزیر اعلیٰ پنجاب ایسٹر پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہوئیں

0 136

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شیخوپورہ کے چرچ اور مسیحی برادری کی بستی کا بھی دورہ کیا جہاں مقامی افراد نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا جبکہ انہوں نے اپنی اور نوازشریف کی طرف سے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے صفدر آباد کے گھروں میں جاکر مسیحی گھرانوں کو ایسٹر گرانٹ کے چیک پیش کیے، خواتین اور بچیوں کو گلے لگایا اور ایسٹر کا کیک بھی کاٹا۔

مریم نواز نے مسیحی برادری سے اپنے خطاب میں کہا کہ مسیحی برادری کی ملک کے لیے خدمات قابلِ تعریف ہیں،دوسری جانب پنجاب بھر میں صوبائی حکومت کی جانب سے 10 ہزار مسیحی خاندانوں کو 5 ہزار فی کس عیدی دی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.