پی ٹی آئی کا سندھ میں ہونیوالے سینیٹ انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

0 123

صدر پی ٹی آئی سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اس وقت اجتماعی قبر میں دفن ہونے جارہی ہے۔ ہم نے عام انتخابات میں 180 سے زائد نشستوں پر کامیابی حاصل کی مگر ہماری زیادہ تر نشستیں چھین لی گئی۔

انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے سینیٹ الیکشن میں حصہ لیا اور امیدوار اتارے۔ ہمارے سندھ سے 6 امیدوار سینیٹ الیکشن میں حصہ لے رہے تھے مگر اب ہم سینیٹ الیکشن میں سندھ سے حصہ نہیں لے رہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ انتخاب 2 اپریل کو ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.