وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) اکبر ناصر کو تبدیل کردیا گیا،ڈاکٹر اکبر ناصر خان کی جگہ پولیس سروس گریڈ 20 کے سید علی ناصر رضوی کو آئی جی اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔
21 مئی 2022 کو آئی جی اسلام آباد تعینات ہونے والے اکبر ناصر کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کر نے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے کیپٹن ریٹائرڈ خرم آغا کو سیکرٹری داخلہ تعینات کر دیا گیا ہے، کیپٹن ریٹائرڈ خرم آغا اس سے قبل سیکرٹری کامرس تعینات تھے۔
ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے خوشحال خان کو ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے ،یاد رہے کہ خوشحال خان اس سے قبل ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ تعینات تھے۔