تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی کیلئے 297نشستوں کےٹکٹ جاری
اس کے ساتھ پنجاب کی چاروں ریجن میں اپیل کمیٹیاں بنا دی گئ ہیں،فواد چوہدری
اسلام آباد(شوریٰ نیوز)تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی کیلئے 297نشستوں کےٹکٹ جاری پی ٹی آئی کے رہنماء فواد چوہدری نے ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کی تمام 297 نشستوں پر ٹکٹ جاری کر دئیے ہیں، اس کے ساتھ پنجاب کی چاروں ریجن میں اپیل کمیٹیاں بنا دی گئ ہیں جن میں ٹکٹ پر نظرثانی کیلئے اپیل دائر کی جا سکتی ہے، عمران خان تمام اپیلوں پر حتمی خود فیصلہ کریں گے