روبوٹک سرجری منصوبہ ثاقب نثار کے عتاب کا شکار رہا،شہباز شریف
وہ دن دور نہیں جب جگر اور گردے کے علاج اور پیوندکاری کے حوالے سے پاکستان کاجان ہوپکنز بنے گا
اسلام آباد (شوریٰ نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جدید ترین روبوٹک سرجری جیسےاہم اقدام کےآغاز پرپاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ(پی کے ایل آئی) ہسپتال کی انتظامیہ اور ڈاکٹرز تحسین کے لائق ہیں۔جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ عظیم فلاحی منصوبہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے عتاب کا شکار رہا۔ انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب پی کے ایل آئی جگر اور گردے کے علاج اور پیوندکاری کے حوالے سے پاکستان کاجان ہوپکنز بنے گا۔