جے یو آئی کا ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ اور احتجاجی تحریک شروع کرنیکا اعلان

0 152

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں اعلان کیا کہ جے یو آئی کا کوئی امیدوار ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لےگا۔

مولانا فضل الرحمان نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ہم 8 فروری کے انتخابات کے نتائج کو مستردکرتے ہیں کیونکہ یہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ کم اور اسٹیبلشمنٹ کی نمائندہ زیادہ ہے۔

مولانا فضل الرحمان کے ویڈیو بیان میں 8 فروری کے انتخابی نتائج کے خلاف 25 اپریل سے بلوچستان سےتحریک شروع کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کی طرف جانے کا فیصلہ کیا ہے،عوام کو متحد کر کے اعتماد میں لیں گے۔

کراچی، پشاور اور لاہور میں بھی جلسےکریں گے، دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی رابطہ کر رہےہیں، الیکشن کمیشن بےبس ہے، ان کو نتیجہ مرتب کرنےکی اجازت نہیں ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.