ایک دو سال مشکل سہی، آسودگی کا وقت ضرور آئے گا، نواز شریف

0 99

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہےکہ سب مل کے پاکستان کو دوبارہ اپنے مقام پر لائیں گے، ہماری حکومت کو نہ ہٹایا جاتا توپاکستان ترقی کی بلندیوں پر ہوتا، قبضہ کرنے والوں نے ملک کے ساتھ جوکیا، سب نے دیکھا۔

فیصل آباد ڈویژن کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے (ن) لیگ کے قائد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ ایک دو سال مشکل سہی، آسودگی کا وقت ضرور آئے گا،مسلم لیگ ہی نہیں پاکستان کے ساتھ بھی زیادتی ہوئی، (ن) لیگ کو اب اپنی سیاسی میراث حاصل کرنی ہے۔

ایک دو سال مشکل سہی، آسودگی کا وقت ضرور آئے گا، سیاستدان، انتظامیہ اور پولیس سمیت سب کو مل کر ملک کو مشکل سے نکالنا ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.