علامہ شیخ ہادی حسین نجفی کی جانب سے آیت اللہ ری شہری کی وفات پر اظہار تعزیت
پاک نیوز- پاکستان میں آیت اللہ العظمیٰ شیخ یعقوبی کے نمائندہ علامہ شیخ ہادی حسین نجفی نے آیت اللہ ری شہری کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
اس تعزیتی پیغام کا مکمل متن مندرجہ ذیل ہے:
بسمہ تعالی
إنّا لله وإنّا إلیه راجعون
عالم ربّانی آیت اللہ ری شہری کے انتقال کی خبر سن کر نہایت افسوس ہوا۔
مرحوم و مغفور آیت اللہ محمدی ری شہری مکتب تشیع اور اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کے فروغ اور مؤمنین کی ایک کثیر تعداد کی تعلیم و تربیت اور تزکیہ کرنےمیں ایک بااثر استادتھے۔
میں اس متقی عالمِ دین کی وفات پر حوزاتِ علمیہ، مرحوم کے عزیز و اقارب اور ان کے تمام عقیدتمندوں بالخصوص شہر رے کے مذہبی لوگوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور خداوندِ متعال سے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہوں۔
شیخ ہادی حسین نجفی
نمائندہ آیت اللہ العظمی یعقوبی