اسپیکر اورگورنر خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس کی طلبی پر آمنے سامنے آگئے

0 78

گورنر نے آئین کے آرٹیکل 109 کے تحت محصوص نشستوں پر کامیاب اراکین کی حلف برداری کے لیے جمعے کو اجلاس طلب کیا

ادھر اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسمبلی اجلاس طلب نہ کرنےکا اعلان کیا ہے، سیکرٹری اسمبلی کفایت اللہ خان آفریدی نےگورنر کی جانب سے اجلاس طلب کرنےکے معاملے پر محکمہ قانون کو خط لکھ کر جواب طلب کیا ہے۔

اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق محکمہ قانون کے جواب آنے پر اجلاس طلب کرنے یا نہ کرنے کا اعلان کیا جائےگا۔

دوسری جانب وزیر قانون خیبر پختونخوا آفتاب عالم نےگورنر کی جانب سے صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانےکو غیر آئینی قرار دیا ہے۔

وزیر قانون خیبر پختونخوا آفتاب عالم کا کہنا ہےکہ گورنر کا صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانا غیر آئینی اور شرمناک ہے، آئین واضح طور پر صدر اورگورنرز کے اختیار کا تعین کرتا ہے۔

آفتاب عالم کا کہنا ہےکہ آئین میں واضح ہےکہ گورنر صوبے کے وزیراعلیٰ اور کابینہ کی ایڈوائس پر عمل کرنےکا پابند ہوگا، 16 اپوزیشن ارکان کےکہنے پر اجلاس طلب نہیں کیا جاسکتا، ایسے اقدامات جمہوری اصولوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.