پی ٹی آئی کا سائفر کی دوبارہ تحقیقات اور اسد مجید سے بیان دوبارہ ریکارڈ کرانے کا مطالبہ

0 95

پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہرخان نے سائفر کی دوبارہ تحقیقات اور سابق سفیر اسد مجید سے بیان دوبارہ ریکارڈ کرانے کا مطالبہ کر دیا۔

بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے تفصیلی ملاقات ہوئی ، ڈونلڈ لو نے کل جو بیان دیا ہے اس پر اسد مجید کو بیان جاری کرنا چاہیے۔

ڈونلڈلو نے جو کہا وہ جھوٹ ہے ہم اس کی دوبارہ انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں، اسد مجید نے ڈونلڈ لو کے ساتھ میٹنگ کا اعتراف کیا ہے، اسدمجید نے جو سائفر کی تصدیق کی اور ان ہی کی سفارش پر ڈیمارش کیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ لو نے سائفر کے کانٹینٹ کو مسترد کیا ہے، ملاقات کو بھی مسترد کیا ہے،اسد مجید نے سائفر کا کانٹینٹ عدالت میں جمع کرایا اور ملاقات کی تصدیق کی۔

سائفرکے ذریعے امریکی سازش کاعمران خان کا الزام سراسر جھوٹ ہے،ڈونلڈلوکاامریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں بیان

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ علیمہ خان نے ڈونلڈ لو کے خلاف کیس کا کہا تھا لیکن یہ ان کی فیملی کا فیصلہ تھا۔

ایک سوال پر بیرسٹر گوہر نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکالنے کے لیے کسی سے بات یا مذاکرات نہیں کریں گے، سیاسی بات چیت کے قائل ہیں دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.