عمران خان پی ڈی ایم حکومت سے مذاکرات کیلئے تیار

سراج الحق کی کوششیں رنگ لے آئیں شہباز کے بعد عمران بھی مذاکرات کیلئے راضی ہوگئے

0 78

لاہور(شوریٰ نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے شہباز شریف کے بعد عمران خان سے بھی ملاقات کی اور انہیں حکومت سے مذاکرات کے لیے کمیٹی کے قیام کی تجویز دی ہے جس پر عمران خان نے آمادگی ظاہر کردی۔ پاکستان تحریک انصاف کی دیگر سیاسی جماعتوں سے روابط و اشتراک میں اہم ترین پیش رفت سامنے آئی ہے، امیر جماعت اسلامی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکراات کرنے کے لیے سرگرم ہیں، قبل ازیں انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور آج عمران خان سے ملاقات کرکے انہیں حکومت سے مذاکرات کی تجویز دی ہے۔جماعتِ اسلامی کے امیر سراج الحق آج پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملنے زمان پارک لاہور پہنچے۔ ان کے ساتھ نائب امیر لیاقت بلوچ اور مرکزی سیکرٹری جنرل امیر العظیم بھی موجود تھے۔ملاقات میں پی ٹی آئی کی جانب سے مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجاز احمد چودھری، چیئرمین کے چیف آف اسٹاف سینیٹر شبلی فراز اور معاون سیاسی امور حافظ فرحت عباس بھی موجود تھے۔وفد نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے خصوصی تفصیلی ملاقات کی۔ اس اہم ترین ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔امیر جماعت اسلامی کی جانب سے انتخابات کے انعقاد کے لیے وسیع اتفاقِ رائے کے لیے کمیٹی کی تشکیل کی تجویز دی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.