وزیراعلیٰ سندھ کی وزرا کو مارکیٹوں کے اچانک دورے کرکے قیمتیں کنٹرول کرنے کی ہدایت

0 79

وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کابینہ کے تعارفی اجلاس میں 22 ارب روپے کے رمضان پیکیج کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں کمشنر کراچی نے بتایا کہ کراچی میں منافع خوروں کے خلاف 1150 کیسز درج کیے اور ان پر 71 لاکھ 40 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا ہے، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ اسٹریٹ کرائمز کو ہر صورت میں کنٹرول کیا جائے، جس تھانے کی حدود میں کرائم ہورہا ہے وہاں کے ایس ایچ او اور ایس ایس پی کی ذمہ داری ہو گی۔

اجلاس میں سندھ کابینہ نے 9 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا ہدف مقررکیا جبکہ گندم کی خریداری کی قیمت 4000 روپے فی من مقرر کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.