وزیراعظم یوٹیلٹی اسٹورز پہنچ گئے، شہریوں سے اشیا کی قیمتوں اور معیار پر گفتگو

0 84

وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد میں جی نائن مرکز کے یوٹیلٹی اسٹورز پہنچ گئے جہاں انہوں نے سستا آٹا پروگرام کا جائزہ لیا اور شہریوں سے اشیا کی قیمتوں اور معیار پر گفتگو کی۔

وزیراعظم نے یوٹیلٹی اسٹورز کے اوقات رات 10 بجے تک بڑھانے اور یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین کو یومیہ 500 روپے افطاری الاؤنس دینے کا بھی اعلان کیا۔

وزیر اعظم نے کہاکہ آٹے، گھی اور دیگر اشیا کی کوالٹی چیک ہوگی، کوتاہی پر کارروائی کی جائے گی، رمضان میں حکومت اداروں کے ساتھ مل کر عوام کو ریلیف دے گی۔

عوام کی سہولت کیلئے 1200 موبائل یوٹیلٹی اسٹور یونٹس بھی کام کر رہے ہیں، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت ملنے والی رقم بڑھا کر 10 ہزار کردی گئی ہے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بی آئی ایس پی کے تحت اضافی 2 ہزار روپے دیے جا رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.