ڈنمارکی وزیر کی عجیب تجویز،اسلامو فوبیا میں اضافہ، حجت‌الاسلام والمسلمین سیدمرید نقوی

0 199

پاک نیوز، مدینہ العلم مرکز کے ڈائریکٹر اور عالم دین حجت‌الاسلام والمسلمین سیدمرید نقوی، نے کہا: اس وقت ساٹھ ہزار شیعہ ڈنمارک میں موجود ہیں جنمیں سے اکثر کوپنھاگ میں رہتے ہیں جنمیں سے اکثریت ایرانی، عراقی، افغانی، پاکستانی، لبنانی اور ترکی سے تعلق رکھتے ہیں۔
اسلاموفوبیا بارے انکا کہنا تھا: حکومت کے ساتھ ہمارا اجلاس بے نتیجہ رہا اور جب مسلم نمایندوں نے اسلامو فوبیا پر اعتراض کیا تو ڈنمارکی وزیرخارجہ نے کہا: ” ڈنمارک آزاد ملک ہے آپ لوگ بھی حضرت عیسی(ع) بارے کچھ بھی کہہ سکتے ہیں!» ہم نے جواب دیا «ہم اسکا تصور بھی نہیں کرسکتے».
نقوی کا کہنا تھا: ڈنمارک کے وزیرخارجہ نے ان واقعات پر افسوس کا اظھار کیا تاہم کہا کہ ہم ان مسائل کا مقابلہ کرنے سے قاصر ہے تاہم آپ لوگوں سے ہمدردی ہے اور تشویش کا اظھار آپ لوگوں کا حق ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.