ڈیرہ، غریب گھرانے کا واحد کفیل بھی بارشوں کے باعث جاں بحق
ڈیرہ اسماعیل خان میں حالیہ سیلاب اور بارشوں سے جہاں ہر طرف تباہی ہوئی وہاں بستی درکھانہ والی میں دیوار گرنے سے ہسنتا بستہ گھر اجڑ گیا، 5 بچوں کا باپ سیلزمین عصمت اللہ جسکی ٹوٹل تنخواہ 8 ہزار روپے کے قریب تھی، اچانک گھر کی دیوار جو مسلسل بارش خستہ حال ہوچکی تھی اس کے اوپر آگری اور عضمت اللہ شدید زخمی ہو گیا۔ جس کو پہلے ڈیرہ اسماعیل خان ہسپتال لایا گیا مگر وہاں سے اسے لاعلاج قرار دیکر پمز ہسپتال اسلام آباد ریفر کردیا گیا۔ جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے عصمت اللہ اپنے 5 بچوں سمیت پورے گھر والوں کو رلاتا ہوا گھر کا واحد کفیل خالق حقیقی سے جاملا