یوٹیلیٹی اسٹورزیونینز کا مطالبات کی عدم منظوری پر 16 مارچ سے مکمل شٹرڈاؤن کا فیصلہ

0 105

یوٹیلیٹی اسٹورزیونینز نے مطالبات کی عدم منظوری پر 16 مارچ سے مکمل شٹرڈاؤن کافیصلہ کیا ہے جب کہ یونینز نے مطالبات کی منظوری اور نوٹیفکیش کے لیے 10 دنوں کا وقت دیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورزکی یونینزکی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے سیکرٹری صنعت و پیداوار کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا ہےکہ بجٹ 2023 میں ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے پرعملدرآمد کیا جائے، 2021 میں منظور شدہ 25 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس دیا جائے اور حکومت سے 2022 میں منظور شدہ15 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس بھی ادا کیا جائے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز سے غیرقانونی نکالےگئے ملازمین کوفوری بحال کیا جائے، ڈیلی ویجز اور کانٹریکٹ ملازمین کوریگولرکیا جائے، 16اکتوبر1984کے بعد بھرتی ملازمین کیلئے گریجویٹی کی منظوری دی جائے، ریٹائرہونے والے ملازمین کو گریجویٹی کی ادائیگی کی جائے، سرکاری اعلان کردہ ٹائم اسکیل پروموشن تمام ملازمین کو دی جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.