ملک میں کورونا کیسز کی شرح 1 فیصد پر آ گئی

0 171

پاک نیوز-پاکستان میں پانچویں لہر کے دوران کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی آئی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 47 ویں نمبر پر آ چکا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیسز کی شرح مزید کم ہوکر 1 فیصد پر آگئی ہے، جبکہ 2 اور کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 303 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 361 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔ پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 331 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 22 ہزار 191 ہو چکی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.