یوم دفاع، مزارِ اقبالؒ پر سادہ مگر پُروقار تقریب کا انعقاد

0 238

پاک نیوز.،فوجی جوانوں کی لازوال قربانیوں نے ملک و قوم کا دفاع کیا۔ اس دن کی مناسبت سے مزار اقبالؒ پر سادہ سی تقریب منعقد ہوئی۔ سیلاب زدگان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے گارڈ کی تبدیلی کی تقریب کی بجائے صرف پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ملک بھر میں یوم دفاع قومی اور ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے۔ یوم دفاع کی مناسبت سے علی الصبح لاہور میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ مساجد میں فوج کے شہداء کیلئے قرآن خوانی اور ملکی استحکام کیلئے دعائیں کی گئیں، جبکہ دیگر مذاہب کے ماننے والوں کی عبادت گاہوں میں بھی خصوصی دعائیہ تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔ یوم دفاع کی مناسبت سے مزارِ اقبالؒ پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی سادہ مگر پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔ چھ ستمبر جب پاک فوج نے دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا دئیے۔

فوجی جوانوں کی لازوال قربانیوں نے ملک و قوم کا دفاع کیا۔ اس دن کی مناسبت سے مزار اقبالؒ پر سادہ سی تقریب منعقد ہوئی۔ سیلاب زدگان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے گارڈ کی تبدیلی کی تقریب کی بجائے صرف پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل سید آصف حسین نے پھولوں کی چادر چڑھائی۔ پاک فوج کی جانب سے گریژن کمانڈر میجر جنرل محمد شہباز خان نے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ دونوں افسران کی جانب سے ملک و قوم کی سلامتی اور سیلاب کی وجہ سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی مغفرت کیلئے دعا کی گئی اور مہمان کی کتاب میں تاثرات بھی درج کئے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.