یوم دفاع قومی اور ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایاگیا

0 290

پاک نیوز، یوم دفاع کی مناسبت سے علی الصبح وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی ۔ مساجد میں شہدائے پاکستان کے لیے قرآن خوانی

ملک بھر میں یوم دفاع قومی اور ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے ۔

یوم دفاع کی مناسبت سے علی الصبح وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی ۔ مساجد میں شہدائے پاکستان کے لیے قرآن خوانی اور ملکی استحکام کیلئے دعائیں مانگی گئیں جب کہ دیگر مذاہب کے ماننے والوں کی عبادت گاہوں میں بھی دعائیہ تقریبات ہوں گی۔

مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی

یومِ دفاع کے موقع پر کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد کی جائے گی ۔

جی ایچ کیو میں تقریب منسوخ

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے جی ایچ کیو میں منعقد کی جانے والی 6 ستمبر کی تقریب منسوخ کردی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.