یکساں نصاب تعلیم کے نام پر مخصوص سوچ کو تسلیم نہیں کرتے، علامہ مرید نقوی

0 176

پاک نیوز ۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے کہا ہے کہ یکساں نصاب تعلیم کے نام پر مخصوص سوچ کو تسلیم نہیں کرتے، پاکستان عاشقان مصطفی، اہلبیت اطہار اور اولیاءاللہ سے محبت کرنیوالوں کا ملک ہے یہاں ناصبیت نافذ نہیں کرنے دی جائے گی، 22 مارچ کو وفاق المدارس کی سپریم کونسل اور مجلس عاملہ کے اجلاس طلب کیے جا چکے ہیں، ان اجلاسوں میں یکساں نصاب تعلیم کو زیر بحث لا کر لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

 

انہوں نے کہا پاکستان تمام مکاتب فکر کے اکابرین نے بنایا ،قائد اعظم اور علامہ اقبال کے وطن میں مخصوص مسلکی سوچ کو مسلط نہیں ہونے دیں گے، پاکستان انتہا پسندی کی وجہ سے 30 سال سے فرقہ واریت اور دہشت گردی کا شکار ہے، اس سے نجات حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ یکساں نصاب تعلیم پر اتفاق رائے قائم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ناصبیت پھیلانے والے نصاب کو تسلیم نہیں کرتے، یکساں نصاب ایک فریب ہے، اس کی آڑ میں اہل بیت اطہار کے ذکر کو مٹانے کی سازش کو مسترد کرتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.