پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے تمام حلقے کھولنے کیلئے تیار ہے،شعیب شاہین

0 125

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے اعلان کیا ہےکہ ہم خیبرپختونخوا کے تمام حلقےکھولنےکے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، الیکشن کے بعد کی صورتحال پر گفتگو ہوئی، الیکشن کمیشن ن لیگ کے ساتھ مل کر دھاندلی کر رہا ہے، ہم سپریم کورٹ میں پٹیشن لےکر جائیں گے، ثبوت لے کر جائیں گےکہ کیسے آر اوز سے مل کر دھاندلی کی گئی۔

فافن نے مطالبہ کیا ہےکہ الیکشن کمیشن کو استعفٰی دے دینا چاہیے، موڈیز نے بھی رپورٹ دی ہےکہ سیاسی استحکام نہیں ہوگا، آئی ایم ایف کے پروگرام کو مشروط طور پر سپورٹ کیا تھا۔

آئی ایم ایف معاہدے سے بجلی، گیس بلوں میں اضافہ ہوگا، بجلی کا یونٹ 70 روپے تک کا ہوگیا ہے، اگر یہ رفتار رہی تو گیس کا بل ایک لاکھ روپے پر چلا جائےگا۔

ہم نے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے ساتھ آئی ایم ایف معاہدےکو مشروط کیا تھا، پی ڈی ایم کی صورت میں جو تباہی ہوچکی ہے اس سے زیادہ تباہی ہوگی، مریم نواز کو حکمرانی کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.