خیبرپختونخوا اسمبلی میںاسپیکر کے عہدے کیلئے سنی اتحاد کونسل کے بابر سلیم سواتی اور پیپلز پارٹی کے احسان اللہ میاں خیل کے درمیان مقابلہ تھا جب کہ ڈپٹی اسپیکر کےعہدے کیلئے سنی اتحاد کونسل کی ثریا بی بی اور ارباب وسیم کےدرمیان مقابلہ ہو گا۔
اسپیکر کے پی اسمبلی کے لیے ہونے والے الیکشن میں مجموعی طور پر 106 ووٹ ڈالے گئے، بابر سلیم سواتی نے 89 ووٹ احسان اللہ میاں خیل 17 ووٹ لیے۔
بابر سلیم سواتی اور ثریا بی بی کو پی ٹی آئی کےحمایت یافتہ آزاد اراکین کی حمایت حاصل ہے جب کہ احسان اللہ میاں خیل اور ارباب وسیم کو پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز اور (ن) لیگ کی حمایت حاصل ہے۔